7 اگست، 2026، 6:35 AM

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ متوقع

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ متوقع

باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان آج جمعہ کے روز ریاض میں ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تینوں ممالک دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان اس سے قبل بھی ایک اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جاتا ہے۔ نئے معاہدے کو خطے میں دفاعی شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

News ID 1940581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha